بین الاقوامی

چین ہمیشہ جنگ کی مخالفت کر تا ہے، چینی صدر

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ اور چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے عمان کے سلطان ہیشم بن طارق آل سعید کے درمیان بیجنگ کے عظیم عوامی ہال ملاقات ہوئی ۔شی جن پھنگ نے اس موقع پر کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے 48 سالہ سفارتی تعلقات میں عمان کے ریاستی سربراہ کا پہلا دورہ چین ہے۔ چین چاہتا ہے کہ عمان کے ساتھ مل کر چین-عمان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بلند سطح تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ چین ہمیشہ جنگ کی مخالفت اور امن کے قیام کے لیے کوشاں رہا ہے اور چاہتا ہے کہ عمان سمیت تمام عرب ممالک اور جی سی سی ممالک کے ساتھ بات چیت اور تعاون کو مضبوط کیا جائے تاکہ جلد از جلد علاقائی امن اور دیرپا استحکام حاصل کیا جا سکے۔ہیشم بن طارق آل سعید نے کہا کہ عمان ایک چین کے اصول کی مضبوطی سے پیروی اور چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ مستقبل کی شراکت داری کے لیےایک نیا آغاز ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چین دنیا میں امن و استحکام کے قیام میں اہم قائدانہ کردار ادا کرتا ہے۔ عمان چین کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہشمند ہے اور تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیتا ہے تاکہ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو فروغ ملے۔ملاقات کے بعد، دونوں ممالک کے رہنماؤں نے مل کر سپلائی چین، گرین ڈیولپمنٹ، ڈیجیٹل فنانس اور دیگر شعبوں میں تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کا مشاہدہ بھی کیا ۔ فریقین نے "چین اور عمان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانے کے بارے میں مشترکہ اعلامیہ” بھی جاری کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker