بین الاقوامی

چین-پیرو آزاد تجارتی معاہدے کا اپ گریڈ ڈ پروٹوکول باضابطہ طور پر نافذ

بیجنگ :عوامی جمہوریہ چین اور جمہوریہ پیرو کی حکومتوں کے درمیان فریقین کے آزاد تجارتی معاہدے کو اپ گریڈ کرنے سے متعلق پروٹوکول یکم نومبر کو باضابطہ طور پر نافذ ہو گیا ہے ۔
یاد رہے کہ چین اور پیرو کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے مذاکرات کا آغاز نومبر 2018 میں ہوا اور 14 نومبر 2024 کو اپ گریڈ ڈ پروٹوکول پر دستخط کئے گئے۔ اپ گریڈڈ پروٹوکول میں اصل پیداواری مقام کے اصولوں، کسٹم کے طریقہ کار اور تجارتی سہولت، سینیٹری اور فائیٹو سینیٹری اقدامات، حقوق املاک دانش، سروس ٹریڈ، کاروباری افراد کے عارضی داخلے اور سرمایہ کاری سمیت پہلے پروٹوکول کے سات اسباب کو بہتر بنایا گیا اورمعیارات اور اہلیت کے تعین کا تعاون، مسابقت کی پالیسی، ای کامرس، گلوبل سپلائی چین، ماحول اور تجارت سمیت پانچ نئے ابواب شامل کیے گئے ہیں۔ فریقین نے سروس ٹریڈ اور سرمایہ کاری کے لیے منفی فہرستوں پر مذاکرات کے لیے مستقبل کی شرائط بھی طے کیں، جس کا مقصد ان شعبوں میں کھلے پن کے معیار کو مزید بڑھانا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker