
بیجنگ :جمہوریہ سینیگال کی حکومت کی دعوت پرچینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اورچین کے قومی محکمہ کھیل کے سربراہ گاؤ ژی دان نے سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں چوتھے یوتھ اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اسی صبح، گاؤ ژی دان نے ڈاکار میں سینیگال کے صدر باسیرو دیومائی فائی سے ملاقات کی۔ گاؤ ژی دان نے کہا کہ چین سینیگال کے ساتھ اپنی جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے مفہوم کو مسلسل فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے اور امن، اتحاد اور جامعیت کو فروغ دینے میں اولمپک تحریک کے منفرد کردار کو فعال طور پربروئے کار لاتے ہوئے نئے دور میں ہمہ موسمی چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مزید خدمات سرانجام دینے کے لئے تیار ہے۔ فائی نے چوتھے یوتھ اولمپک گیمز کے لیے خصوصی ایلچی بھیجنے پر صدر شی جن پھنگ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین سینیگال کےلئے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ سینیگال ملک کی اقتصادی و سماجی ترقی اور یوتھ اولمپک گیمز 2026 کی میزبانی کے لیے صدر شی جن پھنگ اور چینی حکومت کی جانب سے طویل مدتی حمایت کا شکرگزار ہے۔





