بین الاقوامی

چین میں ڈھائی کروڑ سے زائد افراد "ٹریڈ ان پروگرام” سے مستفید، متعدد علاقوں میں نئی مصنوعات پر 2 ہزار یوآن تک سبسڈی

بیجنگ :چین کی وزارتِ تجارت نے ٹریڈ ان پروگرام” پر پیش رفت کے حوالے سے ویڈیو کانفرنس منعقد کی۔ اعداد و شمار کے مطابق، 2026 کے آغاز سے اب تک اس پروگرام کے تحت متعلقہ مصنوعات کی فروخت 2 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ ڈھائی کروڑ سے زائد افراد اس سے مستفید ہو چکے ہیں۔حالیہ دنوں، صوبہ حہ نان، صوبہ شان شی، تھیان جن، صوبہ ہیلونگ جیانگ اور صوبہ سی چھوان سمیت متعدد علاقوں نے اپنی سطح پر نئی مصنوعات کی خریداری کے لیے سبسڈی کی پالیسیاں متعارف کرائی ہیں۔ ان پالیسیوں کے تحت اسمارٹ گھریلو آلات اور بزرگوں کی ضروریات کے مطابق تیار کردہ مصنوعات، جن میں اسمارٹ دروازوں کے تالے، اسمارٹ واٹر پیوریفائر، اسپورٹس کیمرے اور ہیئرنگ ایڈ زشامل ہیں، کو بھی سبسڈی کے دائرے میں شامل کیا گیا ہے۔ بعض مصنوعات پر زیادہ سے زیادہ 2 ہزار یوآن تک سبسڈی دی جا رہی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker