بین الاقوامی

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان

واشنگٹن:امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ نئی پابندیاں آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کے تحت عائد کی گئی ہیں، ایران سے تعلق پر ایک عراقی بینک اور مشرق وسطیٰ و ایشیا میں قائم مالیاتی نیٹ ورکس پر پابندیاں لگائیں۔انہوں نے کہا کہ ایرانی معیشت کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو رہا ہے، واشنگٹن ایران پر مالی دباؤ جاری رکھے گا۔
امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کو فوجی سرگرمیوں کیلئے مالی وسائل سے محروم کر دیں گے، ایران کے نام نہاد اتحادی بھی اسے معاشی تباہی سے نہیں بچا سکتے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker