بین الاقوامی

یمن میں صدارتی محل پر حملہ، ریاض ایئرپورٹ پر اکتوبر میں 20 حملے، متعدد محاذوں پر جنگ میں شدت

یمن میں متعدد محاذوں پر جنگی صورتحال میں مزید شدت آ گئی۔ یمنی حکام کے مطابق، حوثی ملیشیا نے جنوبی شہر عدن میں واقع صدارتی محل پر 6 بیلسٹک میزائل داغے، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔ حملے کے وقت یمن کے وزیراعظم شائع الزندانی حکومتی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
دوسری جانب حوثی ملیشیا نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے گزشتہ 12 برسوں کے دوران یمن پر دو لاکھ 74 ہزار سے زائد فضائی حملے کیے ہیں۔ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے ایک لڑاکا طیارے کو نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کی۔سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے مطابق، اکتوبر کے آغاز سے اب تک حوثی ملیشیا نے ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو 20 مرتبہ نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں میں 17 افراد ہلاک اور 333 زخمی ہوئے۔
ادھر یمنی سرکاری افواج اور حوثی ملیشیا کے درمیان تعز کے علاقے میں شدید جھڑپیں بدستور جاری ہیں، جس کے باعث خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker