بین الاقوامی

چین دوہرے استعمال کی اشیاء کی تجارت کے فروغ کے لیے یورپی یونین کے ساتھ مل کر کام کرے گا،چینی وزارت تجارت

بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا ڈونگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں چین کی جانب سے یورپ کو ریئر ارتھ میٹلز کی برآمد کے لائسنسز سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین یورپی یونین کو ریئر ارتھ میٹلز برآمد کرنے کے لائسنسز کی منظوری میں سہولت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، اور یہ بھی امید کرتا ہے کہ یورپی یونین مساوی طور پر دوہرے استعمال کی اشیاءکے شعبوں میں شامل کلیدی لائسنسنگ کے معاملات کو حل کرنے میں سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ مل کر دوہرے استعمال کی اشیاء کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایکسپورٹ کنٹرول ڈائیلاگ میکانزم سے فائدہ اٹھائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker