
ماسکو: روسی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی فضائی دفاعی افواج نے ماسکو سمیت روس کے مختلف علاقوں میں یوکرین کے 269 ڈرونز کو روکا اور مار گرایا۔
اس سے ایک روز قبل روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک ویڈیو انٹرویو میں کہا تھا کہ یوکرین کی مسلح افواج گزشتہ 40 روز سے مسلسل میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے روس کے شہری اور لاجسٹکس کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہی ہیں، جس کا مقصد روس کو تزویراتی شکست سے دوچار کرنا ہے۔
پوٹن نے کہا کہ روسی فوج نہ صرف مختلف محاذوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ اپنی کارروائیوں میں بھی تیزی لا رہی ہے اور اسے خصوصی فوجی مشن کے اہداف مکمل کرنے کا یقین ہے۔





