
بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نو بوآ 16 سے 23 اگست تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ چین اور ایکواڈور جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ یہ صدر ڈینیئل نو بوآ کا چین کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ ان سے بات چیت کریں گے، جبکہ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی بھی ان سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔ رواں سال چین اور ایکواڈور کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کو 10 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق، چین امید کرتا ہے کہ اس دورے کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مزید مستحکم ہوگا، روایتی دوستی کو فروغ ملے گا اور چین-ایکواڈور جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں مزید پیش رفت ہوگی، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔





