
واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر نے ایک نوٹس جاری کیا، جس میں اعلان کیا گیا کہ امریکہ جلد ختم ہونے والے 10 فیصد عالمی درآمدی محصولات کی جگہ 1974 کے تجارتی ایکٹ کی شق 301 کے تحت نام نہاد مشقت” کے بہانے درجنوں ممالک اور خطوں سے درآمد ہونے والی اشیاء پر 10 سے 12.5 فیصد تک ٹیرف عائد کرے گا۔ نوٹس کے مطابق نئے ٹیرف مشرقی امریکی وقت کے مطابق 24 جولائی کی رات 12 بج کر ایک منٹ سے نافذ العمل ہوں گے۔ یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے رواں سال فروری میں امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ٹیرف عائد کرنے کے اس کے بڑے اقدام کو مسترد کیے جانے کے بعد عارضی طور پر 10 فیصد عالمی درآمدی ٹیرف عائد کیا تھا۔ یہ عارضی ٹیرف مشرقی امریکی وقت کے مطابق 24 جولائی کی رات 12 بج کر ایک منٹ پر ختم ہو رہا ہے۔





