بین الاقوامیٹاپ سٹوری

’ہر حملے کا تباہ کن جواب دیا جائے گا‘، ایرانی اعلیٰ فوجی کمانڈر کی امریکا کو سخت وارننگ

تہران: (آئی پی ایس) ایران کی خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت یا حملے کا فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق میجر جنرل علی عبداللہی نے اپنے بیان میں امریکا پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ’بڑا شیطان‘ اور ’مجرمانہ، دھوکے باز اور غدار دشمن‘ قرار دیا۔ Wildlife

انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور اگر امریکا نے کسی نئی جارحیت کا آغاز کیا تو اس کی قیمت پہلے سے کہیں زیادہ بھاری چکانا پڑے گی۔

میجر جنرل عبداللہی نے کہا کہ حالیہ فوجی جھڑپوں میں ناکامی کے بعد دشمن اب ایرانی عوام اور قیادت کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم ایسی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران کی مسلح افواج، عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان اتحاد کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ بیرونی دباؤ اور خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

ایرانی کمانڈر کا کہنا تھا کہ ایران کی دفاعی طاقت ہی ملک کے جنوب سے شمال اور مشرق سے مغرب تک امن، سلامتی اور خودمختاری کی ضمانت ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی مسلسل برقرار ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات اور فوجی اقدامات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی حکام کی جانب سے ایرانی کمانڈر کے تازہ بیان پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔دفاعی ماہرین کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے باعث سفارتی حل کی ضرورت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے، کیونکہ کسی بھی نئی فوجی کارروائی کے اثرات پورے مشرقِ وسطیٰ اور عالمی سلامتی پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker