بین الاقوامی

چین کی لاجسٹک انڈسٹری کا پراسپیریٹی انڈیکس مئی میں 50.3 فیصد رہا

بیجنگ :چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے مئی کے مہینے کا چین کا لاجسٹک انڈسٹری پراسپیرٹی انڈیکس جاری کیا ۔انڈیکس کے مطابق مئی میں، لاجسٹکس کی طلب میں مستحکم اضافہ ہوا، اورپراسپیرٹی انڈیکس دوبارہ توسیعی رینج میں داخل ہو ا۔ مئی کا پراسپیرٹی انڈیکس 50.3 فیصد رہا، جو پچھلے ماہ کے مقابلے میں 0.6 فیصد زیادہ ہے اور یہ ایک بار پھر توسیعی زون میں واپس آ گیا ہے۔ ذیلی اشاریوں میں سے زیادہ تر میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ان میں کل کاروباری حجم ، نئے آرڈرز ، مقررہ اثاثوں میں تکمیل شدہ سرمایہ کاری اور روزگار کا اشاریہ ،سبھی توسیعی زون میں شامل ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker