
مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)
حریت رہنما اور چیئرمین اتحادِ اسلامی مقبوضہ کشمیر، سید منظور احمد شاہ نے اپنی رہائی کے بعد حریت کانفرنس کی قیادت اور دیگر رہنماؤں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی رہائی کے لیے آواز بلند کی اور ہر سطح پر بھرپور حمایت جاری رکھی۔
اپنے ایک بیان میں سید منظور احمد شاہ نے کہا کہ مشکل وقت میں جس طرح حریت قیادت نے ان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے بالخصوص حریت کانفرنس کے رہنما کنوینر غلام محمد صفی، جنرل سیکریٹری کل جماعی حریت کانفرنس ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ,فاروق رحمانی ,محمود ساگر زاہد اشرف، امتیاز وانی الطاف حسین وانی اعوان صاحب، شہزاد امتیاز وانی,منظور احمد ڈار محمد شفیع ڈار ۔زاھد اشرف ,سید گلشن,ظہور صفی اور دیگر تمام حریت رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سید منظور احمد شاہ کی رہائی کے لیے تمام رہنماوں نے اتحاد و اتفاق سے مسلسل بار اور کوششیں کیں,جسکی وجہ سے تحریک ازادی اور کل جماعتی حریت کانفرنس کو فورم مضبوط تر ہوا ۔
سید منظور احمد شاہ نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی ایک مشترکہ مشن ہے اور اس میں تمام حریت رہنماؤں کا اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا نہایت ضروری اور کامیابی کی طرف ایک ٹھوس قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جدوجہد کو پہلے سے زیادہ عزم اور حوصلے کے ساتھ جاری رکھیں گے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے۔
سید منظور احمد شاہ نے مزید کہا کہ حریت قیادت کی حمایت نے انہیں حوصلہ دیا اور وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کشمیری عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے حق کے لیے متحد رہیں اور پرامن جدوجہد کو جاری رکھیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد کسی بھی صورت ترک نہیں کریں گے اور تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے مقصد پر قائم رہیں گے۔




