پاکستان

گرانفروشی کا خاتمہ اولین ترجیح،سرکاری ریٹس پر عملدرآمد یقینی بنائینگے، شفقت محمود

حسن ابدال بازار میں گرانفروشی کیخلاف مؤثر کریک ڈاؤن، سرکاری نرخنامے آویزاں کئے جائیں،تحصیلدار و اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ
حسن ابدال(نمائندہ خصوصی ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے ویژن کو عملی شکل دینے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر تحصیلدار و اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے گراں فروشی کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری ہے ۔ اس مہم کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں اچانک معائنے کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو اشیائے ضروریہ مقررہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہو سکیں۔ اسی سلسلے میں بارش میں اچانک حسن ابدال کی مرکزی سبزی منڈی کا تفصیلی دورہ کیا گیا جہاں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں، معیار اور سرکاری نرخ ناموں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔نیزچیکنگ کے دوران عام شہریوں سے خریداری کروا کرقیمتوں اور اشیاء کی کوالٹی کا جائزہ لیا گیاجہاں پر قیمتوں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا جس پر تحصیلدار /اسپیشلپرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے متعدد دکانداروںکو بھاری جرمانے کیے گئے ۔اور گلے سڑے اور غیر معیاری پھلوں اور سبزیوں کو فوری طور پر تلف کر دیا گیا تاکہ شہریوں کی صحت کو لاحق ممکنہ خطرات کا سدباب کیا جا سکے ۔ مزید برآں کو دیگر اہم مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے جہاں دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور مقررہ قیمتوں پر اشیاء فروخت کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تاہم ابتدائی مرحلے میں خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کرنے کے بجائے وارننگ جاری کی گئی اور انہیں آئندہ قوانین کی مکمل پاسداری کا پابند بنایا گیا۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے نہ صرف قیمتوں میں استحکام آئے گا بلکہ عوام کو حقیقی ریلیف بھی میسر آئے گا۔ اس موقع پر تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گراں فروشی کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker