
اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور پاکستان کی کامیاب سفارتکاری پر اپنے بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی خطے کے استحکام کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے، جنگ بندی کیلئے پاکستانی قیادت کی کوششیں شاندار اور کامیاب سفارتکاری کی روشن مثال ہیں،
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کی مؤثر سفارتکاری نے خطے میں امن کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کیاہے، وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اس عالمی کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت کی انتھک کوششوں سے نہ صرف لاکھوں جانیں بچیں بلکہ دنیا کی معیشت کو لاحق سنگین خطرہ عارضی طور پر ٹل گیا، پاکستان نے ہمیشہ امن، مذاکرات اور استحکام کی حمایت کی ہے، خطے میں کشیدگی کے خاتمے سے تجارتی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی،بزنس کمیونٹی امن و استحکام کے فروغ میں حکومت کے ساتھ ہے،
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن پاکستان سمیت پوری دنیا کے مفاد میں ہے،پاکستان کی سفارتی کامیابی عالمی سطح پر مثبت تاثر کو اجاگر کرتی ہے، امید ہے مستقل جنگ بندی کیلئے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوں گے اور پاکستان کی ثالثی میں امن کا راستہ بحال ہو گا۔





