کالم /بلاگز

برازیل،صحت مند طرزِ زندگی اور ممتا کی عظیم مثال

تحریر:عمران ورک

دنیا کے نقشے پر برازیل ایک ایسا ملک ہے جو اپنی فطری خوبصورتی کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوگوں کی مثالی جسمانی ساخت اور صحت کے حوالے سے بھی شہرت رکھتا ہے۔ برازیل کے مرد و خواتین اپنی فٹنس پر اس قدر توجہ دیتے ہیں کہ یہاں توند یا موٹاپے کا تصور نہ ہونے کے برابر ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں کے لوگوں کی اوسط عمر 80 سے 90 سال تک پہنچ جاتی ہے۔ خاص طور پر یہاں کی خواتین اپنی جسمانی نشوونما اور صحت کا خاص خیال رکھتی ہیں، جس کی بدولت وہ بڑی عمر میں بھی نہ صرف فعال رہتی ہیں بلکہ زچگی جیسے مراحل سے بھی کامیابی سے گزر سکتی ہیں۔

برازیل کی سب سے منفرد پہچان یہاں کا ہیومن ملک بینک کا عالمی سطح پر تسلیم شدہ نظام ہے۔برازیلین خواتین دنیا میں سب سے زیادہ اپنا دودھ عطیہ کرنے والی مائیں سمجھی جاتی ہیں، جو کہ ایک عظیم انسانی خدمت ہے۔

پورے ملک میں تقریباً 250 کے قریب ملک بینک قائم ہیں جہاں سالانہ دو لاکھ 50 ہزار لیٹر سے زائد دودھ جمع کیا جاتا ہے۔ یہ ذخیرہ ہر سال تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار ان نوزائیدہ بچوں کی زندگی بچانے کے کام آتا ہے جو قبل از وقت پیدا ہوتے ہیں یا جنہیں اپنی ماؤں کا دودھ میسر نہیں ہوتا۔

برازیل کا یہ ماڈل ہمیں سکھاتا ہے کہ بہتر خوراک، ورزش اور انسانی ہمدردی کا جذبہ کس طرح ایک طاقتور اور صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker