پاکستان

جہانگیر ترین کا جے ڈی ڈبلیو شوگر کین ریسرچ سنٹر ٹھٹھہ کا دورہ، نئی ورائٹیز متعارف کروا دی گئیں

ملتان :جہانگیر ترین کا جے ڈی ڈبلیو شوگر کین ریسرچ سنٹر ٹھٹھہ کا دورہ. ریسرچ میں اہم پیش رفت، نئی ورائٹیز متعارف کروا دی گئیں۔ جہانگیر ترین کو بریفنگ دی گئی کہ جے ڈی ڈبلیو شوگر کین بریڈنگ اینڈ ریسرچ سنٹر نے ملک میں گنے کی نئی ورائٹی J16-639 تیار کر لی جو گنے کے کاشتکاروں اور شوگر ملوں کے لیے انقلابی قدم ہے اور یہ 11 سال کی تحقیق اور محنت کا نتیجہ ہے۔

اس کے علاؤہ ایک اور نئی قسم J19-1574 بھی تیار کی گئی ہے۔ ان اقسام سے 1100 سے 1200 من فی ایکڑ پیداوار اور 11.5 سے 12 فیصد شوگر ریکوری ملے گی۔ جہانگیر خان ترین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے. ڈی. ڈبلیو بریڈنگ اینڈ ریسرچ سنٹر اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہے جو شوگر کین میں تحقیقی عمل کو پروان چڑھا رہا ہے.پاکستان کی زراعت ایک عرصے سے جمود کا شکار ہے، جس سے نکلنے کے لیے جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کو اپنانا ناگزیر ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زراعت میں جدت ہی وہ راستہ ہے جس سے نہ صرف کسان خوشحال ہو سکتا ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی مضبوط بنیاد فراہم کی جا سکتی ہے۔ جہانگیر خان ترین نے کہا کہ آسٹریلیا میں جدید نظام کا مشاہدہ کرنے کے بعد ہم نے بین الاقوامی ماہر ڈاکٹر نیلز برڈنگ کی خدمات حاصل کی گئیں، جنہوں نے نا صرف مقامی ماہرین کو تربیت دی بلکہ ٹھٹھہ میں فلاؤرنگ اور بریڈنگ سنٹر کے قیام میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔دورے کے موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے ڈی ڈبلیو یونٹ ون ڈاکٹر حسن اقبال بھی موجود تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker