بین الاقوامیٹاپ سٹوری

تبریز میں امریکا اور اسرائیل کا پیٹروکیمیکل پلانٹ پر حملہ، ایرانی سرکاری میڈیا

ایران کے شہر تبریز میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس میں ایک اہم پیٹروکیمیکل پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے میں تبریز پیٹروکیمیکل کمپنی کے ایک یونٹ کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق ریسکیو اور آپریشنل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور صورتحال کو کنٹرول میں لینے کی کوششیں جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے باوجود کسی خطرناک یا زہریلے مادے کے اخراج کی اطلاع نہیں ملی، جس سے بڑے ماحولیاتی نقصان کا خدشہ ٹل گیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker