
بیجنگ :چین کی قومی عوامی کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کےچیئرمین چاؤ لہ جی نے سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ اور سرلنکا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر جگتھ وکرما رتنے سے الگ الگ ملاقات کی۔جمعہ کے روز لارنس وونگ سے ملاقات کے موقع پر چاؤ لہ جی کہا کہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں کی اسٹریٹیجک رہنمائی کے تحت، چین اور سنگاپور کی جامع اور اعلیٰ معیار کی پیش بینی پر مبنی شراکت داری مسلسل نئی پیش رفت حاصل کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چین سنگاپور کے ساتھ مل کر دونوں مملک کے تعلقات کی سیاسی بنیاد کو مضبوط کرنے، اقتصادی و تجارتی، سائنسی و تکنیکی، ثقافتی اور قانون سازی کے شعبے سمیت مختلف شعبوں میں اعلیٰ سطح کے تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے، تاکہ بین الاقوامی انصاف اور عدل کا تحفظ کیا جا سکے اور خطے اور دنیا کی امن و خوشحالی میں زیادہ حصہ ڈالا جا سکے۔ جگتھ وکرما رتنے سے ملاقات کے دوران چاؤ لہ جی نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے سربراہان کی اہم اتفاق رائے کو مشترکہ طور پر نافذ کرنے، "پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ” کو "ڈیجیٹل سری لنکا” جیسے منصوبوں سے ہم آہنگ کرنے، "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے، اور دونوں ممالک کی دوستانہ عوامی بنیاد کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔




