پاکستانٹاپ سٹوری

صدر اور وزیر اعظم کا یوم پاکستان پر پیغام، اتحاد و ترقی کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) ملک بھر میں یومِ پاکستان آج روایتی جوش و جذبے سے منایا جا رہاہے، دن کا آغاز پر توپوں کی سلامی سے ہوا، وقار اور احترام کے ساتھ پرچم کشائی کی سادہ تقریبات ہوں گی۔

صدر آصف علی زرداری نے یوم پاکستان پر قوم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہی کے دن 1940 میں برصغیر کے مسلمانوں نے قرارداد پاکستان منظور کی۔ علیحدہ وطن کے قیام کا نظریہ پیش کیا جہاں اسلامی اقدارکے مطابق آزادانہ طور پر زندگی گزار سکیں۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان یاد دلاتا ہے کہ قومی عزم کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے اتحاد سب سے اہم ہے۔

انہوں نے کہا 1947 میں قیام پاکستان کے وقت ہمیں بے شمار چیلنجز کا سامنا تھا، ہم نے باہمی تعاون سے مشکلات پر قابو پایا، ہر شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے اپنی دفاعی صلاحیت کو ناقابل تسخیر بنایا، جوہری صلاحیت حاصل کی، دہشت گردی کے خلاف طویل اور کامیاب غیرروایتی جنگ لڑی، معرکہ حق میں دشمن کی جارحیت کا بے خوف ہو کر مقابلہ کیا، دشمن کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ طویل عرصے تک یاد رکھے گا۔

وزیراعظم کا یوم پاکستان پرپیغام
وزیراعظم نے بھی یوم پاکستان پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے 23 مارچ کے دن کو جنوبی ایشیا کی تاریخ میں اہم سنگ میل قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا 86 سال قبل برصغیرکی مسلم قیادت آزاد وطن کی بنیاد رکھنےکیلئے متحد ہوئی، ایسی ریاست کا تصورپیش کیاگیا جہاں مسلمانوں کےآئینی وسیاسی حقوق کو تخفظ حاصل ہو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا، یوم پاکستان پر پیغام میں کہا پاکستان بطور ذمہ دار ریاست متوازن اورفعال سفارت کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزیراعظم نے کہا چیلنجز کے باوجود پاکستان کی معیشت کوپائیدارترقی کی راہ پرڈال دیا ہے، مثبت اقتصادی اعشاریے درست سمت کا ثبوت ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیانِ المرصوص میں مسلح افواج نے دشمن کودندان شکن جواب دیا، 26فروری2026 کوطالبان غاصب ٹولے کی بلااشتعال جارحیت کا جواب آپریشن غضبِ للحق سے دیا گیا ۔افواجِ پاکستان اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر افسران اور دلیر جوانوں کوبھی سلام ہے ۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کی اخلاقی،سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

مسلح افواج کی یوم پاکستان پر قوم کومبارکباد
یوم پاکستان کی 86 ویں سالگرہ پرمسلح افواج نے قوم کومبارکباد پیش کی ہے، آئی ایس پی آر نے فیلڈمارشل عاصم منیر، ایڈمرل نوید اشرف اورا ئیر چیف ظہیربابر کا پیغام جاری کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 23 مارچ ایمان، امید اور استقامت سے بھرپور قومی عزم کی بہترین عکاسی کرتاہے۔ پاکستان جمہوریت کےسائے تلےمسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ملک کودرپیش دہشتگردی اورانتہاپسندی کےخلاف جنگ جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن کے خلاف متحد اور ثابت قدم ہیں، مسلح افواج ہرقسم کی جارحیت دہشتگردی کےخلاف ہمہ وقت تیار ہیں۔ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پراستحکام کیلئےکرداراداکررہا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker