
اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرا اسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے وسائل لامحدود نہیں ہیں، اپریل تک سپلائی صورتحال بہتر رہنے کی امید ہے۔
انہوں نے محدود وسائل کے باعث پائیدار اور دیرپا حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر 69 ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کیا، عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈیمانڈ منیجمنٹ اور توانائی بچت اقدامات پر غور کیا جارہا ہے، مستحق طبقات کے لیے ٹارگٹڈ ریلیف پیکیج تیار کیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ عوام اور بزنس کمیونٹی کو تجاویز بھیجنے کی دعوت دیتے ہیں۔





