
بیجنگ :سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان سینئر کرنل چائی شی چھن کے مطابق فلپائن کا ایک طیارہ ،سی 208 چینی حکومت کی اجازت کے بغیر چین کے نانشا جزائر میں میجی ریف کے قریب فضائی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا۔
چینی پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمانڈ نے قوانین اور ضوابط کے مطابق اسے ٹریک کیا ، نگرانی کی ، متنبہ کیا اور اسے اپنی فضائی حدود سےباہر نکالنے کے لیے بحری اور فضائی افواج کو منظم کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فلپائن کی کارروائی نے چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلپائن کو سختی سے متنبہ کرتے ہیں کہ وہ فضائی حدود کی خلاف ورزیاں اور اشتعال انگیز کارروائیاں فوری طور پر بند کرے اوربحیرہ جنوبی چین کے خطے میں مشترکہ طور پر امن و استحکام کی حفاظت کرے۔





