
بیجنگ :لائی چھنگ دہ کے حالیہ بیانات، جن میں جاپان کے تائیوان پر نوآبادیاتی دور کو نام نہاد "مشرقی ایشیا کی مشترکہ خوشحالی” سے جوڑا گیا، شدید عوامی ردعمل کا باعث بنے ہیں۔اسی حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ لائی چھنگ دہ کی جانب سے جارح قوتوں کے جھوٹ کو دہرا کر جاپانی نوآبادیاتی حکمرانی کو خوبصورت بنانا تاریخ کی سنگین توہین اور قومی مفادات سے غداری کے مترادف ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ جاپان نے تائیوان پر نصف صدی تک نوآبادیاتی حکمرانی کی، اس دوران عوامی مزاحمت کو سختی سے کچلا گیا، وسائل کی لوٹ مار کی گئی اور تائیوان کی معیشت، ثقافت اور عوامی زندگی کو شدید نقصان پہنچایا۔ یہ خون اور آنسو سے بھری تاریخ فراموش نہیں کی جا سکتی ہے اور نہ ہی اسے مسخ کیا جا سکتا ہے۔لین جیان نے مزید کہا کہ لائی چھنگ دہ نے تاریخی حقائق کو گڈمڈ کر کے پیش کیا، نو آبادیاتی ظلم و ستم کو چھپایا، اور ملک کی وحدت کو روکنے کی کوشش کی، لیکن یہ صرف خود اپنی تباہی کا باعث بنے گا۔




