بین الاقوامی

چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران سنکیانگ میں مرکزی سرکاری اداروں کی سرمایہ کاری 1.1 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے ریاستی اثاثہ جات نگرانی و انتظامی کمیشن اور سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے نے 13 مارچ کو مشترکہ طور پر اعلان کیا کہ چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران مرکزی حکومت کے زیرانتظام سرکاری ملکیتی صنعتی و کاروباری اداروں یعنی سینٹرل ایس او ایز نے سنکیانگ میں نمایاں سرمایہ کاری کی ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں مرکزی سرکاری اداروں نے سنکیانگ میں 265.7 ارب یوآن کی سرمایہ کاری مکمل کی جس کے نتیجے میں 1 لاکھ 7 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران مرکزی اداروں کی سنکیانگ میں مجموعی سرمایہ کاری تقریباً 1.1 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، جس سے ہر سال لاکھوں افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے اور اس نے سنکیانگ کی اقتصادی و سماجی ترقی کو مضبوط سہارا فراہم کیا۔

اسی موقع پر سنکیانگ خود اختیار علاقے اور سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور نے چائنا ہوا ڈین، چائنا داتھانگ، چائنا مائننگ جیالوجی بیورو وغیرہ سمیت 18 مرکزی سرکاری اداروں کے ساتھ 92 منصوبوں کی تعاون پر مبنی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔یہ منصوبے توانائی، معدنیات، کمپیوٹنگ صلاحیت اور ساز و سامان کی تیاری جیسے اہم شعبوں پر مشتمل ہیں۔ آئندہ مرحلے میں مرکزی سرکاری ادارے سنکیانگ میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دیں گے اور متعدد بڑے منصوبوں کو عملی شکل دینے کے لیے کام تیز کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker