پاکستانبین الاقوامی

پاکستان اور چین کے مابین افغانستان کے حوالے سے سرحدی جھڑپوں پر تبادلہ خیال

بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے دعوت پر پاکستانی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔بدھ کے روز اسحاق ڈار نے ایران کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کے موقف کی وضاحت کی اور تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور موجودہ بحران کو پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی۔وانگ ای نے کہا کہ چارموسموں کے اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داروں کی حیثیت سے، چین اور پاکستان کے درمیان اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر رابطے اورمصالحت کی روایت دیرینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے فوری طور پر ایران کی صورتحال پر اپنے مضبوط موقف کا اظہار کیا جس سے ذمہ دارانہ رویے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال کو مزید کشیدگی سے بچانے کے لیے امریکہ اور اسرائیل کو فوجی کارروائیاں بند کرنا ہوں گی ۔ساتھ ہی ہم خلیجی ممالک پر حملوں کی مخالفت کرتے ہیں اور شہری تنصیبات اور بے گناہ شہریوں پر ہونے والے تمام حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین علاقائی صورتحال میں بہتری کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتا ہے اور پاکستان کے ساتھ کثیر الجہتی اور دوطرفہ مصالحت اور تعاون برقرار رکھنے، پاکستان کے تعمیری کردار ادا کرنے میں حمایت جاری رکھنے اور خطے میں جلد از جلد امن و استحکام کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کا خواہاں ہے۔ فریقین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وانگ ای نے کہا کہ چین کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور اس وقت افغانستان اور پاکستان کے درمیان امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے دورہ کر رہے ہیں ۔ اس وقت سب سے ضروری کام جنگ کو بڑھنے سے روکنا اور جلد از جلد مذاکرات کی میز پر واپس آنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ پاکستان پوری قوت سے پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بناتا رہے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker