آزاد کشمیر

سدھنوتی کے شہری راجہ کامران ایوب کے ساتھ کروڑوں روپے فراڈ کا معاملہ، مبینہ نوسرباز تاحال گرفتار نہ ہوسکے

سدھنوتی(بیورورپورٹ)شہداء اور غازیوں کی سرزمین آزادکشمیرکے ضلع سدھنوتی کے سپوت راجہ کامران ایوب کے ساتھ کروڑوں کافراڈکرنے والے نوسربازابھی تک گرفتارنہ ہوسکے، ایف آئی اے اور مقامی پولیس بھی ان نوسربازوںکے سامنے بے بس نظر آتی ہے،راجہ سعید ، مہتاب علی قریشی اور جمشید خان کیخلاف مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں لیکن افسوس یہ صرف ایف آئی اے کی حدتک ہی ہے۔

راجہ کامران ایوب نے اڈیالہ جیل سے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر کے نام لکھی گئی درخواست میں کہا ہے کہ نوسربازگروہ نے قبل ازیں میرے گھرکوبھی آگ لگواکرمجھے کروڑوں روپے کانقصان پہنچایا،اب مجھے اور میری فیملی کوسڑک پر لاکربھی ان کا دل نہیں بھرا تو انہوں نے میرے خلاف جھوٹی ایف آئی آرکرواکرمجھے اڈیالہ جیل میں بندکرادیا۔میری وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر سے اپیل ہے کہ مجھے اور میری فیملی کوتحفظ فراہم کیا جائے،میں بہت خوفزدہ ہوں ،قانون نافذکرنیوالے اداروں کوپابندکیا جائے کہ میری تقریباً45کروڑ روپے کی پراپرٹی مجھے واپس دلائی جائے،پاک فوج اور پاکستان سے محبت کرنا اگرجرم ہے تو میں یہ جرم باربارکروں گا، میری جان ومال اس ملک اور اپنی فوج پر قربان ہے،ایسے نوسربازوں کاقلع قمع نہ کیا تو یہ ملک کودیمک کی طرح چاٹ جائیں گے۔عوام علاقہ نے بھی کامران ایوب سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔موصوف نے اپنی جیب سے علاقے میں ترقیاتی کام کرائے، مخالفین کویہ بات ہضم نہ ہوئی اورانہوں نے منفی ہتھکنڈے آزماتے ہوئے ان کیخلاف پروپیگنڈاکرناشروع کردیا۔اعلیٰ حکام انہیں انصاف دینے کیلئے اقدامات کریں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker