بین الاقوامی

ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کا امکان مسترد کر دیا، کردوں کو لڑنے کی ترغیب

واشنگٹن: (آئی پی ایس) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے سب کچھ کھو دیا ہے۔ اپنی بحریہ کھو دی ہے۔ جو کچھ کھو سکتے تھے، وہ سب کھو دیا ہے، امریکہ کے لیے ایران میں فوج اتارنا وقت کا ضیاع ہوگا۔

امریکی ٹی وی سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی موجودہ قیادت کا صفایا چاہتے ہیں، ایران کے پاس ایک اچھا لیڈر ہو، ہمارے پاس کچھ لوگ ہیں جو اچھا کام کر سکتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی کرد تہران کے خلاف جنگ میں شامل ہو ہوں، ایرانی کرد جنگ کے پھیلتے ہی ایران پر حملہ کریں۔

اس سے پہلے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں، لڑائی میں ایران سے زیادہ سنجیدہ ہیں، ایرانی سفارتکاروں سے پناہ لینے کی اپیل کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا جلد ایسے اقدامات کرے گا جس سے تیل کی قیمتوں کا دباؤ کم ہو۔

قبل ازیں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کا اگلا رہنما امریکا طے کرے گا، وینزویلا کی طرح ایران میں بھی نئے رہنما کے انتخاب کیلئے کردار ادا کریں گے، ایران نے جانشین مقرر کرنے کی کوشش کی تو اپنا وقت ضائع کرے گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خامنہ ای کا بیٹا مجتبیٰ خامنہ ای ناقابل قبول ہے، خامنہ ای کی پالیسیاں جاری رکھنے والے کسی لیڈر کو قبول نہیں کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker