بین الاقوامیٹاپ سٹوری

امریکی افواج نے ایران کیخلاف وسیع آپریشن کا آغاز کردیا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کیخلاف وسیع آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہنگامی بیان جاری کیا جس میں کہا کہ امریکی افواج نے ایران کیخلاف وسیع آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران دہائیوں سے امریکی مردہ باد کے نعرے لگاتا رہا اور خطے میں امریکی مفادات پر حملے کا ذمہ دار بھی ایران ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران کی بحریہ کو مکمل تباہ کرنے جارہے ہیں۔ اس آپریشن میں امریکی فوجیوں کی جانیں بھی جاسکتی ہیں۔ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے اور ایرانی میزائل پروگرام مٹا دیں گے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ پاسدارانِ انقلاب اگر ہتھیار ڈال دے تو مکمل استثنٰی ملے گا۔ اگر ایسا نہ کیا تو یقینی موت کا سامنا ہوگا۔ ایران برسوں سے امریکی اہداف پر حملے کرتا رہا۔ امریکی کسی انتہا پسند حکومت کو پروان نہیں چڑھنے دے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker