پاکستانٹاپ سٹوری

غضب للحق میں 274خوارج ہلاک 400زخمی ہوچکے ہیں: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی :(آئی پی ایس) ڈی جی آئی ایس پی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ غضب للحق میں 274خوارج ہلاک 400 زخمی ہو چکے ہیں۔
پاک افغان کشیدگی کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ تھوڑی دیر قبل وزیرِاعظم کو آپرشیشن غضب للحق پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف الیکشن لیا۔

اُنہوں نے کہا کہ آج کی بریفنگ کا مقصد تفصیلی آگاہی ہے ، 21 اور 22 فروری کی شب دہشت گردوں کی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہ ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن میں 274خوارج ہلاک 400زخمی ہوچکےہیں ، 73 پوسٹیں تباہ 18 پر قبضہ کرلیا گیا،115ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کیں۔دہشتگردوں کو چن چن کر مارا گیا، پاک فوج کے 12 جوان شہید ہوئے۔

جنرل احمد شریف چودھری فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 22 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے، دشمن کیخلاف لڑتے ہوئے 12 سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا، کابل،پکتیا،پکتیکا،خوست،قندھارمیں اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker