
فتح جنگ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوھدری شفقت محمود نے آج کوہاٹ روڈ، اٹک روڈ، راولپنڈی روڈ اور کھوڑ روڈ کا معائنہ کیا اور روزے کی حالت میں خود موجود رہ کر عوام کو سستی اشیاء فراہم کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ عوام نے ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر چوھدری شفقت محمود نے کہا کہ وہ فتح جنگ کی عوام کو کسی بھی قیمت پر لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ رمضان المبارک کا یہ مقدس مہینہ ہے، اس لیے ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی نگرانی میں اور وزیراعلیٰ پنجاب، جناب محسن نقوی کی ہدایات پر سخت اقدامات کیۓ گۓ ۔ سابقہ برسوں میں بھی چوھدری شفقت محمود نے عوامی ریلیف کے لیے اقدامات کیے تھے۔ آج کے معائنے کے بعد افسران نے روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سبزی اور فروٹ فروش کو سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں کرنا ہوگی۔ عوام نے اس عزم کو سراہا اور دعا کی کہ یہ سلسلہ جاری رہے، تاکہ وہ رمضان میں محفوظ اور بااعتماد خریداری کر سکیں۔




