بین الاقوامی

چینی نئے سال کی تعطیلات کے دوران بین العلاقائی ٹرپس کی مجموعی تعداد 2.8 ارب سے تجاوز کر گئی

بیجنگ :چین کی وزارت نقل و حمل کے اعداد و شمار کے مطابق، چینی نئے سال کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں بین العلاقائی ٹرپس کی مجموعی تعداد 2.8 ارب سے تجاوز کر گئی، یومیہ اوسط 311 ملین رہی، جو سال بہ سال 8.2 فیصد زیادہ ہے۔ سفر کا یہ پیمانہ اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

چائنا اسٹیٹ ریلوے کی اطلاع کے مطابق، اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں ریلوے کے ذریعے مسافروں کے کل 121 ملین ٹرپس ریکارڈ کیے گئے جب کہ سامان کی نقل و حمل کا کل پیمانہ آٹھ کروڑ ترپن لاکھ اسی ہزار ٹن رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 11.5 اور 0.5 فیصد اضافہ ہے۔سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن سے ملنے والی اطلاع کے مطابق انہی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں فضائی ذرائع سے ٹرپس کی کل تعداد دو کروڑ بیس لاکھ پچاس ہزار رہی جو 2025 کے اسی عرصے کے یومیہ اوسط کے مقابلے میں 7.7 فیصد زیادہ ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker