بین الاقوامی

چین اور برونائی کے روایتی دوستانہ تعلقات گہرے اور مستحکم ہیں، چینی صدر

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے برونائی دارالسلام کے سلطان حسن البلکیہ کو برونائی کی آزادی کی 42ویں سالگرہ کی مبارکباد کا پیغام بھیجا۔پیر کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور برونائی کے روایتی دوستانہ تعلقات گہرے اور مستحکم ہیں۔

گزشتہ سال سلطان حسن البلکیہ نے چین کا سرکاری دورہ کیا ، اس دوران فریقین نے اتفاق کیا کہ چین- برونائی ہم نصیب معاشرے کا قیام عمل میں لایا جائے اور دوطرفہ تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کیا جائے۔ میں چین- برونائی تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور سلطان حسن البلکیہ کے ساتھ مل کر روایتی دوستی کو فروغ دینے، جامع اسٹریٹجک تعاون کو گہرا کرنے، ثقافتی تبادلے کو بڑھانے اور چین- برونائی ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مزید مستحکم اور عملی بنانے کے لئے تیار ہوں ، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں بہترین کام کیا جا سکے اور خطے میں امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی میں زیادہ کردار ادا کیا جا سکے۔اسی دن چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے برونائی کے وزیر خارجہ ایروان یوسف کو برونائی کی آزادی کی 42 ویں سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker