پاکستان

فتح جنگ: ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور مہنگے دام وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی

فتح جنگ (آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب کے رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی ہدایات پر ڈی سی اٹک اور اے سی تحصیل فتح جنگ کے حکم پر رمضان المبارک کے مہینہ میں خصوصی طور پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور ترسیل کے عمل پرروزانہ کی بنیاد پر خصوصی چیکنک کا عمل جاری ہے گزشتہ روز
دبنگ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور عوام دوست افسر چوھدری شفقت محمود نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے فتح جنگ شہر کے مختلف بازاروں۔کھوڑ روڈ۔کوہاٹ روڈ مین چوک فتح جنگ کا دورہ کیا، جہاں سبزی اور فروٹ بیچنے والوں کے نرخوں کا جائزہ لیا گیا۔ دورانِ پڑتال یہ بات سامنے آئی کہ کئی فروٹ فروشوں نے ریٹ لسٹ ہی آویزاں نہیں کی تھی اور بعض نے مقررہ ریٹ سے زیادہ قیمت وصول کی۔

چودھری شفقت محمود نے اپنی حکمت عملی کے تحت اپنے آدمیوں کے ذریعے خفیہ خریداری کروائی، اور بعد میں انہیں دکانداروں کے پاس جا کر ریٹ چیک کیے۔ جو کہ خریداروں کی جانب سے زیادہ قیمت وصول کیے جانے کا پتہ چلا، تو چودھری شفقت محمود دوکانداروں کی اس دوغلی پالیسی اور عوام کو زید نرخوں پر اشیاء خوردونوش بیچنے پر سخت کاروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو بھاری جرمانے کیے اور گلے سٹرے فروٹ اور سبزیات کو فوری طور پر تلف کرایا ساتھ وارننگ دی کہ عوام کو لوٹنے والے ہر گز ر عائت کے مستحق نہیں بغیر ریٹ لسٹ اویزاں کرنے والے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ پابند سلاسل بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے بالخصوص رمضان میں کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مزید برآں، انہوں نے واضح کیا کہ یہ چیکنگ رمضان شریف میں روزانہ کی بنیاد پر ہوگی اور رمضان کے بعد بھی جاری رہے گی تاکہ مستقل طور پر قیمتوں پر کنٹرول رکھا جا سکے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker