پاکستان

ہنگری کی کمپنیاں پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر ، آٹو پارٹس کے شعبوں میں سرمایہ کاری مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں ، عاطف اکرام شیخ

ہنگری کے سفیر ذولتان وارگہ کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ ، صدر عاطف اکرام شیخ سے ملاقات

ہنگری پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے ، اقتصادی شراکت داری کو نئی جہت دی جائیگی، سفیر ذولتان وارگہ

اسلام آباد()پاکستان میں ہنگری کے سفیر ذولتان وارگہ نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ملاقات میں نائب صدرایف پی سی سی آئی طارق جدون ، چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز و دیگر بھی موجود تھے ۔ملاقات میں پاکستان اور ہنگری کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے، کاروباری وفود کے تبادلے ، مشترکہ منصوبہ جات کے امکانات پرگفتگو کی گئی ۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے زرعی ٹیکنالوجی، فوڈ پروسیسنگ، فارماسیوٹیکل، آئی ٹی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول اورون ونڈو سہولیات فراہم کر رہا ہے، ہنگری کی کمپنیوں کیلئے توانائی، انفراسٹرکچر ، آٹو پارٹس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، ہنگری کے سرمایہ کار پاکستان کے صنعتی مراکز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے نجی شعبے کے درمیان بی ٹو بی ملاقاتوں اور مشترکہ بزنس فورمز کا انعقاد کیا جائے،پاکستان اور ہنگری کے مابین تجارتی و معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے، ہنگری کے سفیر کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت دے گا۔ ہنگر ی کے سفیر ذولتان وارگہ نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دو طرفہ تعاون پر مبنی تعلقات قائم ہیں، ہنگری پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے، ہنگری کی کمپنیاں جدید زرعی مشینری، واٹر مینجمنٹ اور ہیلتھ کیئر ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتی ہیں، دوطرفہ تجارت میں اضافے اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے،پاکستان اور ہنگری کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو نئی جہت دی جائے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker