بین الاقوامی

چین کے اسپرنگ فیسٹیول گالا” کا پروگرام شیڈول جاری

بیجنگ :16فروری کی شب 8 بجے ، چائنا میڈیا گروپ کا "2026 اسپرنگ فیسٹیول گالا” بیک وقت 10 ٹی وی چینلز پر براہ راست نشر کیا جائے گا ، نیز 9 نشریاتی فریکوئنسیز اور 6 خود ملکیتی نیو میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی بیک وقت براہِ راست نشر ہوگا ۔اسی طرح سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی، روسی سمیت 85 زبانوں پر مشتمل بین الاقوامی نشریاتی پلیٹ فارمز کے ذریعے دنیا کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں کے 3500 سے زیادہ میڈیا ادارے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی براہِ راست نشریات اور کوریج کریں گے۔چائنا میڈیا گروپ کے تحت انٹرنیشنل ویڈیو نیوز ایجنسی، سات بڑے عالمی نیوز الائنسز ، بشمول ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین، افریقی براڈکاسٹنگ یونین، لاطینی امریکہ نیوز یونین، عرب براڈکاسٹنگ یونین، یورپی نیوز ایکسچینج یونین، آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن، نیشنل براڈکاسٹنگ یونین، براڈکاسٹنگ یونین، کارمو ، کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں اسپرنگ فیسٹیول گالا کو پروموٹ کر رہی ہے۔ اس وقت سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا ان الائنسز سے تعلق رکھنے والے 181 ممالک اور خطوں میں 400 سے زیادہ میڈیا تنظیموں کے ذریعے عالمی سطح پر موثر طریقے سے پیش کیا جارہا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker