بین الاقوامی

شی جن پھنگ کے مالیاتی طاقت کی تعمیر کے حوالے سے اہم مضمون کی اشاعت

بیجنگ :یکم فروری کو شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے تیسرے شمارے میں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر، اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون بعنوان ” چینی خصوصیات کے حامل مالیاتی ترقی کے راستے پر گامزن رہنا ،ایک مضبوط مالیاتی طاقت کی تعمیر” شائع ہوگا۔مضمون میں اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے چین نے بتدریج مالیاتی ترقی کا ایک ایسا راستہ اختیار کیا ہے جو چینی خصوصیات کا حامل ہے۔مضمون میں واضح کیا گیا ہے کہ مضبوط مالیاتی طاقت کی تعمیر کے لیے

چینی خصوصیات پر مبنی جدید مالیاتی نظام کی تشکیل کو تیز کرنا ناگزیر ہے۔ اس نظام کے چھ بنیادی ستون قرار دیے گئے ہیں:پہلا سائنسی اور مستحکم مالیاتی گورننس کا نظام ، دوسرا معقول مالیاتی مارکیٹ کا نظام، تیسرا واضح تقسیمِ کار اور باہمی تعاون پر مبنی مالیاتی اداروں کا نظام ، چوتھا جامع اور مؤثر مالیاتی نگرانی کا نظام، پانچواں متنوع اور پیشہ ورانہ مالیاتی مصنوعات اور خدمات کا نظام، اور چھٹا ایک آزاد، قابل کنٹرول، محفوظ اور مؤثر مالیاتی انفراسٹرکچر کا نظام۔مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ مالیاتی شعبے میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور مضبوط مالیاتی طاقت کی تعمیر کے لیے قانون کی حکمرانی اور اخلاقی اقدار کے امتزاج پر کاربند رہنا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چینی تہذیب کی اعلیٰ روایات کو بھرپور انداز میں فروغ دینا اور چینی خصوصیات پر مبنی مالیاتی ثقافت کی فعال طور پر آبیاری کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker