
بیجنگ : چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائی شنگ نے ویتنام کا دورہ کیا تاکہ ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی 14ویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد اور پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر تو لام کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی جا سکے۔
لیو ہائی شنگ نے کہا کہ چین ویتنام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے اور چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نئی اور عظیم تر ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ تو لام نے لیو ہائی شنگ سے کہا کہ وہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کریں اور اس بات کا اظہار کیا کہ ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی نئی قیادت دونوں جماعتوں اور ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔





