بین الاقوامی

سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا پروموشنل ویڈیو نیدرلینڈز میں چینی سفارت خانے کے زیر اہتمام چینی نیا سال منانے کے استقبالیہ میں پیش

بیجنگ : نیدرلینڈز میں چینی سفارت خانے نے چینی نئے سال کے استقبالیے کا انعقاد کیا۔ تقریب میں چین کے سفیر شن بو، نیدرلینڈز کے وزیر برائے انفراسٹرکچر اور واٹر مینجمنٹ رابرٹ تھیمن، دیگر معززین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے دوست، سمندر پار چینی، چینی صنعتی اداروں کے نمائندے اور نیدرلینڈز میں بین الاقوامی طلباء سمیت300 سے زائد افراد نے شرکت کی ۔ چائنا میڈیا گروپ کی جانب سےاسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو استقبالیہ میں پیش کی گئی، جس سے نیدرلینڈز میں سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل سرگرمیوں کا باقائدہ آغاز ہوا۔ اطلاعات کے مطابق سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو ایمسٹرڈیم شیفول ایئرپورٹ، ڈچ ریلوے سسٹم اور دی ہیگ میں چائنا کلچرل سینٹر میں بھی نشر کی جائے گی۔ مقامی وقت کے مطابق 28 جنوری کو،” مشرقی کٹھ پتلی کا حسن” نامی چینی روگاؤ کٹھ پتلی شو کا اسپرنگ فیسٹیول پریمیئر چلی کے مشہور ساحلی شہر وینا ڈیل مار میں پیش کیا گیا۔ شو کے ایک اہم حصے کے طور پر، سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو بھی اسٹیج پر پیش کی گئی، جس نے چینی نئے سال اور اسپرنگ فیسٹیول گالا کے لیے ناظرین کی توقعات کو مزید بڑھا دیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker