
بیجنگ : چین کی وزارت ٹرانسپورٹ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 2025 میں نقل و حمل کی معیشت کا آپریشن مجموعی طور پر مستحکم رہا اور اس میں پیشرفت ہوئی۔ 2025 میں چین میں کارگو ٹرانسپورٹ کا حجم 58.7 بلین ٹن تک پہنچا ، جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 3.2 فیصد زیادہ ہے۔اسی طرح 2025 میں، چین کے پورٹ تھرو پٹ میں تیزی سے اضافہ ہوا ، جو 18.34 بلین ٹن تک پہنچا ، جو کہ سال بہ سال 4.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ کنٹینر تھرو پٹ کا حجم 350 ملین ٹی ای یو ز تک پہنچا ، جو سال بہ سال 6.8 فیصد کا اضافہ ہے۔





