
حسن ابدال: پاکستانی قوم کے اعلیٰ اخلاق، رواداری اور مثالی مہمان نوازی سے متاثر ہو کر سکھ برادری نے محبت اور احترام کا بھرپور اظہار کیا ہے۔ سکھ کمیونٹی حسن ابدال کے صدر کلیان سنگھ ولد ایا سنگھ نے تحصیلدار حسن ابدال و فتح جنگ چوہدری شفقت کی بہترین انتظامی صلاحیتوں اور خوش اخلاقی سے متاثر ہو کر انہیں بھارت سے خصوصی طور پر منگوائی گئی روایتی شال تحفے میں پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی قوم کے اخلاق سے متاثر ہو کر سکھ برادری نے محبت کا کھل کر اظہار کر دیا۔ کلیان سنگھ ولد ایا سنگھ صدر لوکل سنگت سکھ کمیونٹی حسن ابدال نے چوھدری شفقت تحصیلدار حسن ابدال ،فتح جنگ کے بہترین انتظامی امور سے متاثر ہو کر انڈیا سے روائتی شال منگوا کر تحفہ میں پیش کی جو کہ اعلئ مہمان نوازی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔





