بین الاقوامی

چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی کوریج کے لیے رجسٹریشن کی تفصیلات کا اعلان کر دیا گیا

بیجنگ ()
چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کا چوتھا اجلاس 5 مارچ 2026 اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا چوتھا اجلاس 4 مارچ 2026 کو بیجنگ میں شروع ہوگا۔
دونوں اجلاس میں کھلے پن اور شفافیت کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے چینی اور غیر ملکی صحافیوں کو انٹرویوز اور ر نیوز پورٹس کی خدمات فراہم کی جائیں گی ۔ چین میں تعینات غیر ملکی صحافی اس ضمن میں اپنی درخواستیں پریس سینٹر میں جمع کروا سکتے ہیں جبکہ عارضی طور پر چین کا دورہ کرنے والے غیر ملکی صحافی اپنی درخواستیں اپنے آبائی ملک میں چینی سفارت خانے یا قونصل خانے یا چینی وزارت خارجہ کی جانب سے مجاز ویزا ایجنسی میں جمع کر وا سکتے ہیں ۔ صحافیوں کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3 فروری ہے۔
چودہویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کے چوتھے اجلاس کا پریس سینٹر 27 فروری کو باضابطہ طور پر اپنے کام کا آغاز کرے گا ۔ چودہویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس کے پریس سینٹر کی ویب سائٹ کا یو آر ایل http://www.npc.gov.cn ہے، اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کے چوتھے اجلاس کے پریس سینٹر کی ویب سائٹ کا یو آر ایل http://www.cppcc.gov.cn ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker