کھیلٹاپ سٹوری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت کا فیصلہ چند روز بعد ہوگا، چیئرمین پی سی بی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شرکت یا بائیکاٹ سے متعلق وزیر اعظم سے چیئرمین پی سی بی کی مشاورت جاری ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی شرکت کی صورت میں احتجاج کے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔

ملاقات میں بنگلادیش کو میگا ایونٹ سے باہر نکالے جانے سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔ پاکستان احتجاجاً ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کی تجویز بھی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کے ورلڈکپ کے میچز میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ورلڈ کپ میچز کی جیت کو بنگلادیش کرکٹ فینز کے نام کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker