بین الاقوامی

چین، ” اسپرنگ فیسٹیول گالا 2026 ” کی دوسری ریہرسل مکمل

بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے "2026 اسپرنگ فیسٹیول گالا” کی دوسری ریہرسل کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔ ریہرسل کا تمام عمل رواں اور مربوط رہا ، جس سے مسرت بھری محفل کا ماحول نمایاں ہوا۔

اسپرنگ فیسٹیول گالا کا اسٹیج گھر گھر کی زندگی کے منظرنامے پیش کرتا ہے۔ اس گالا میں پیش کئے جانے والے گیتوں میں لوگوں کی روزبروز ترقی پر مبنی خوشحال زندگی اور عظیم چینی قوم کی مختلف قومیتوں سے وابستہ بچوں کی آوازوں کے ذریعے مستقبل کی خوبصورت امیدوں کا اظہار کیا جاتا ہے۔ سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی ڈائریکٹر ٹیم پروگراموں کی ترتیب، تکنیکی امتزاج اور اسٹیج ایفیکٹس سمیت دیگر پہلوؤں میں مزید بہتری لاتی رہے گی، تاکہ لوگوں کی پسند کے مطابق ایک ایسا اسپرنگ فیسٹیول گالا پیش کیا جائے جو عوامی زندگی سے قریب تر ہو۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker