
بیجنگ : چائنا کوسٹ گارڈ نے چین کے ہوانگ یئن جزیرے کے علاقے میں الٹ جانے والے ایک غیر ملکی کارگو جہاز کے لاپتہ عملے کی تلاش اور امدادی کارروائیاں مسلسل جاری رکھی ہوئی ہیں۔ اب تک 17 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، جن میں سے 2 افراد بدقسمتی سے جانبر نہ ہو سکے، جبکہ 4 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
فلپائن کی درخواست پر چائنا کوسٹ گارڈ کے ڈونگشا جہاز، سان مِن جہاز اور فلپائنی کوسٹ گارڈ کے جہاز نمبر 9701 کے درمیان جائے حادثہ کے سمندری علاقے میں افراد کی حوالگی کامیابی کے ساتھ مکمل کی گئی۔
مال بردار جہاز کے الٹنے کے اس واقعے کے بعد چائنا کوسٹ گارڈ نے فوری طور پر اپنے جہاز روانہ کر کے متاثرہ عملے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کی، اور متعلقہ فورسز تاحال تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔




