
چین کی معیشت نے استحکام کے ساتھ پیش قدمی جاری رکھی
بیجنگ () چین کی اسٹیٹ کونسل کے انفارمیشن آفس کی پریس کانفرنس میں قومی شماریات بیورو کے ڈائریکٹر کھانگ ای نے بتایا کہ 2025 میں چین کی معیشت نے استحکام کے ساتھ پیش قدمی جاری رکھی ، جدت طرازی کی جانب بڑھتے ہوئے اعلیٰ معیار کی ترقی کے حوالے سے نمایاں نئے نتائج حاصل کیے گئے ۔ اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہم اہداف کامیابی کے ساتھ مکمل کیے گئے ، اور "چودھواں پانچ سالہ منصوبہ” کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، سالانہ مجموعی قومی پیداوار 14018790 کروڑ یوآن رہی، جس میں مستقل قیمتوں کی بنیاد پر گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.0 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔





