
نیو یارک :امریکہ میں چین کے سفیر شوئی فینگ نے چائنا جنرل چیمبر آف کامرس آف امریکہ کے 2026 کے نئے چینی قمری سال "ہارس ایئر ” کے لیے ایوارڈ ز کی ایک تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین، چین امریکہ تعلقات کو فروغ دینے میں مخلص ہے لیکن اصولوں پر قائم رہے گا اور قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات جیسے اہم مسئلے پر، کسی قسم کے سمجھوتے کی گنجائش نہیں ہے۔شوئی فینگ نے زور دے کر کہا کہ آبنائے تائیوان کی سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ آبنائے کے دونوں اطراف ایک چین سے تعلق رکھتے ہیں، اور آبنائے تائیوان کے پار امن کو سب سے بڑا خطرہ "تائیوان کی علیحدگی ” کے حامیوں کی بیرونی طاقتوں سے ملی بھگت اور حمایت سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان کے معاملے سے نمٹنے کے لیے چین اور امریکہ کے لیے ایک چین کا اصول اور تین چین-امریکہ مشترکہ اعلامیہے واحد رہنما اصول ہیں ۔شوئی فینگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین-امریکہ تعلقات چاہے کیسے بھی ترقی کریں، تاریخ پر مبنی یہ منطق تبدیل نہیں ہو گی کہ تعاون دونوں فریقوں کو فائدہ جبکہ محاذ آرائی دونوں کو نقصان پہنچاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان بوسان ملاقات میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو ٹھوس اقدامات کے ساتھ عملی جامہ پہنائے گا، تعاون کی فہرست میں توسیع کرے گا، رکاوٹوں اور مداخلت کو دور کرے گا تاکہ چین امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے ۔ شوئی فینگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ چاہے بیرونی ماحول میں کوئی بھی تبدیلی ہو، اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کی حکمت عملی کا چین کا انتخاب تبدیل نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی اور امریکی کمپنیاں تعاون کے امکانات کو مکمل طور پر تلاش کر سکتی ہیں اور مزید عملی تعاون کے منصوبوں میں سہولت فراہم کر سکتی ہیں۔





