پاکستان

پمز میں چوہدری محمد عثمان کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی تعیناتی، پوٹھوہار گروپ کی جانب سے پروقار تقریب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں چوہدری محمد عثمان کی بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی تعیناتی کے موقع پر پوٹھوہار گروپ پمز کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پوٹھوہار گروپ کے عہدیداران اور ممبران نے چوہدری محمد عثمان کے دفتر جا کر انہیں مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔پوٹھوہار گروپ کے سرپرستِ اعلیٰ راجہ محمد امجد، صدر ملک طاہر محمود اعوان، راجہ رب نواز، رضوان کیانی، تنویر نوشاہی (پریس سیکریٹری)، مسعود قریشی، راجہ کامران اقبال، راجہ فخر عباس، طارق سیالوی، امین الرحمن، راجہ محمد سعید، محمد فاروق سمیت دیگر ممبران اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے صدر پوٹھوہار گروپ ملک طاہر محمود اعوان نے کہا کہ پمز ایک قومی ادارہ ہے جہاں ملک بھر سے مریض علاج کی غرض سے آتے ہیں۔ مریضوں کی خدمت کرنا ہم سب کا فرضِ عین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار کے مریضوں کے ساتھ ساتھ دیگر تمام مریضوں کی خدمت اور ادارے کی نیک نامی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے چوہدری محمد عثمان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی پمز میں نظم و ضبط، سیکیورٹی اور ادارہ جاتی بہتری کے لیے مثبت اقدامات کریں گے۔آخر میں چوہدری محمد عثمان نے پوٹھوہار گروپ کے عہدیداران اور ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے اور پمز میں آنے والے مریضوں اور عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker