بین الاقوامی

چینی صدر سے چین میں نئے تعینات ہونے والے غیر ملکی سفراء کی ملاقات


بیجنگ:چین کے صدر شی جن پھنگ نے سولہ تاریخ کی صبح ، بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین میں نئے تعینات ہونے والے 18 غیر ملکی سفراء سے اسنادِ سفارت وصول کیں۔صدر شی جن پھنگ نے سفراء کا چین میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں، زمینی حقائق کا مشاہدہ کریں اور چین کو ہمہ جہتی اور حقیقی تناظر میں سمجھیں، تاکہ چین اور متعلقہ ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔صدر شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ آج کا چین، چینی طرز جدیدیت کے نئے سفر پر پُرعزم انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کی ترقی کے ذریعے عالمی برادری کو مزید استحکام اور نئی قوت محرکہ فراہم کرے گا اور مشترکہ ترقی کے اہداف کے حصول میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ تقسیم، محاذ آرائی اور زیروسم ذہنیت کی کوئی گنجائش نہیں، جبکہ دنیا کو دوبارہ جنگل کے قانون کی طرف لے جانے کی کوششیں عوامی حمایت سے محروم ہیں۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکجہتی اور تعاون ہی واحد درست راستہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی نظام کے قیام کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ چین ہمیشہ تاریخ کے درست رخ پر کھڑا رہے گا، عوام کے مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اور عالمی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے، تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کو آگے بڑھاتا رہے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker