بین الاقوامی

کسی ملک کی مرضی کو دوسرے ممالک پر مسلط کرنا ناقابلِ قبول ہے، چینی وزیر خارجہ


بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔جمعرات کے روز عراقچی نے ایران کی داخلی صورتِ حال کی تازہ پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران بیرونی مداخلت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم بات چیت کے دروازے بدستور کھلے ہیں اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے چین سے مزید فعال کردار کی توقع رکھتا ہے۔

وانگ ای نے کہا کہ چین ہمیشہ اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کا حامی رہا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا اسے دھمکی کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کسی ملک کی مرضی کو دوسرے ممالک پر مسلط کرنا ناقابلِ قبول ہے اور دنیا کو دوبارہ "جنگل کے قانون” کی طرف دھکیلنے کی مخالفت کی جاتی ہے۔

چین کو یقین ہے کہ ایرانی حکومت اور عوام باہمی اتحاد کے ساتھ مشکلات پر قابو پائیں گے، قومی استحکام برقرار رکھیں گے اور اپنے جائز حقوق کا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ امن کی قدر کریں، تحمل سے کام لیں اور اختلافات کو مکالمے کے ذریعے حل کریں، جبکہ چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker