بین الاقوامیٹاپ سٹوری

آذربائیجان کے صدر نے غزہ میں فوج بھیجنے سے انکار کردیا


آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی میں کسی بھی امن مشن کے تحت اپنی فوج تعینات نہیں کرے گا۔
آذربائیجانی ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر علیوف نے کہا کہ آذربائیجان کا اپنی سرحدوں سے باہر، بشمول غزہ میں استحکام کے لیے مجوزہ بین الاقوامی کوششوں کے تحت کسی بھی قسم کے فوجی دستے بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں آذربائیجان سے باہر کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی میں شرکت پر بالکل غور نہیں کر رہا۔
صدر علیوف نے یہ بھی کہا کہ آذربائیجان کا اس حوالے سے امریکی انتظامیہ سے رابطہ رہا ہے اور آذربائیجان نے واشنگٹن کو ایسے کسی مشن کے طریقہ کار سے متعلق 20 سے زائد سوالات پر مشتمل ایک تفصیلی فہرست بھی ارسال کی تھی۔

پاکستانی مسلم نوجوان کی شاندار کامیابی، امریکی شہر کیمبرج میں میئر اور ڈپٹی میئر دونوں پاکستانی نژاد مسلمان منتخب، امریکا میں پاکستانی کمیونٹی نے سیاسی تاریخ رقم کردی

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker